مظفر آباد ، ایکشن کمیٹی راہ مصطفی آباد اور مہاجرین راڑہ کا پولیس لائن کورنین ایوارڈ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مظفر آباد ، ایکشن کمیٹی راہ مصطفی آباد اور مہاجرین راڑہ کا پولیس لائن کورنین ...

مظفرآباد( بیورورپورٹ)ایکشن کمیٹی راڑہ مصطفی آباد اور مہاجرین راڑہ کا پولیس لائن کو زمین ایوارڈکیخلاف احتجاجی مظاہر ہ ،ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کیا جائے ورنہ مال مویشیوں کے ہمراہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا جائے گا ۔ ایوارڈ منسوخ کیا جائے ہمارے مال مویشی چرانے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے مہاجرین راڑہ کے پاس زمین ہی نہیں ہے ۔ ان کے مال مویشی کہا ں جائیں گے ۔ ہماری چراہ گاہ کو اونے پونے داموں ایوارڈ کیا گیا ہے ۔ ہم کسی صورت بھی ایوارڈ قبول نہیں کرتے ان خیالات کا اظہار ایکشن کمیٹی راڑہ مصطفی آباد کے صدر یاسر گیلانی ،ظفر عمر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ،مہران خان ایڈووکیٹ ، عاصم گیلانی ایڈووکیٹ، افضال اکرم، عامر فرید ،آصف شیخ اور مہاجرین راڑہ کے نمائندوں عاشق حسین ،غلام محمد ، محمد فرید،عمر اور دیگر نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس لائن کو دی جانے والی زمین کا ایورڈ منسوخ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ متفقہ طور پر طہ ہونے والے مطالبات پر عمل درآمد کیا جائے ۔ہمارے پاس اور کوئی جگہ نہیں ہے ۔ مال مویشی کہاں چرائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس واحد چراگاہ ہے ۔ جہاں مقامی لوگ اپنے مال مویشی چراتے ہیں ایوارڈ کو فوری منسوخ کیا جائے انہوں نے کہا کہ خفیہ طور پر ایوارڈ کی جانے والی زمین کا کانوں کان عوام علاقہ کو خبر نہیں ہوئی ایسے ایوراڈ کو عوام علاقہ راڑہ نہیں مانتے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو آئندہ کیلئے شدید احتجاج کیا جائے گا وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے سامنے مال مویشی کے ہمراہ احتجاج کیا جائے گا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...