چیف جسٹس نے شرجیل میمن کی جیل سے ہسپتال منتقلی کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے شرجیل میمن کی جیل سے ہسپتال منتقلی کا نوٹس لے لیا

کراچی(این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے 5 ارب روپے سے زائد کی کرپشن میں ملوث سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی جیل سے اسپتال منتقلی کا نوٹس لے لیا ۔ عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات سندھ کو نوٹس جاری کر دیا ۔کیس کی سماعت آج(ہفتہ) کراچی رجسٹری میں ہو گی ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراطلاعات شرجیل میمن کو مختلف بیماریوں کا بہانہ بنا کر انھیں جیل سے اسپتال منتقل کر دیا جاتا ہے ۔کبھی ان کی ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ظاہر کی جاتی ہے اور کبھی جگر میں انفکشن کا بہانہ بنایا جاتا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن سمیت 13 ملزمان پر محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے الزامات ہیں ۔

شرجیل میمن

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...