مظفرآباد، اسلامی جمعیت طلبہ نونہالان مستقبل کی کردار سازی کررہی ہے،شیخ عقیل الرحمن

مظفرآباد، اسلامی جمعیت طلبہ نونہالان مستقبل کی کردار سازی کررہی ہے،شیخ عقیل ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی آزادکشمیرکے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ نونہالان مستقبل کی کردار سازی کررہی ہے اور نسل نو کو اسلامی تعلیمات سے جوڑنے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔نوجوانوں کی تربیت کرنے میں اسلامی جمعیت طلبہ اپنی مثال آپ ہے۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ آزادکشمیر شیخ عمر نذیر نے کہا کہ جمعیت نے ہمیشہ طلبہ کی درست سمت رہنمائی کی اور طلبہ کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے بھی اپنا کردار ادا کیا اور آئندہ بھی جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ 1کے زیر اہتمام نومنتخب ناظم کشمیر اسلامی جمعیت طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے شمشیر علی خان،حافظ عبدالصمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کالجز کے طلبہ کی کردار سازی کررہی ہے ۔اس وقت نسل نو کو ایک سازش کے تحت اسلامی تہذیب سے دور کیا جارہا ہے اور عالمی استعمار مسلم نوجوانوں کو گمراہ کرنے کیلئے تمام حربے استعمال کررہا ہے ایسے میں اسلامی جمعیت طلبہ اپنا کردار ادا کررہی ہے۔نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمن اور شمشیر علی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کی نومنتخب قیادت کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔نومنتخب قیادت اسلامی جمعیت طلبہ بھی حسب سابق طلبہ کے مسائل کے حل کے حوالے سے اپنا کردار ادا کررہے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...