اللہ تعالیٰ آپ کو حاسدین سے محفوظ رکھے بزرگ مریضہ کی شہبازشریف کو دعائیں

اللہ تعالیٰ آپ کو حاسدین سے محفوظ رکھے بزرگ مریضہ کی شہبازشریف کو دعائیں

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف گورنمٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال سبزہ زارکی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے توایم این اے مہر اشتیاق اورایم پی اے میاں مرغوب احمد نے استقبال کیا*وزیراعلیٰ نے سبزہ زار ہسپتال کے استقبالیے پر موجودمریضوں سے گفتگو کی اورہسپتال میں آمد اور رجسٹریشن کے مراحل کے بارے میں معلوم کیا*وزیراعلیٰ نے کمسن بچوں کے وارڈز کا معائنہ کیا اوربچوں کے گال تھپتھپاکرپیار کیا*وزیراعلیٰ نے مریض بچے سے پوچھاکہ’’میں کون ہوں؟‘‘تو اس نے فوراً کہا کہ ’’شہبازشریف اورکون؟*مریض بچوں اوران کے والدین کی درخواست پر وزیراعلیٰ نے ان کیساتھ باری باری سیلفیاں بنائیں*ایک مریض خاتون نے وزیراعلیٰ کو دعائیں دی اورکہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھیں*وزیراعلیٰ انتظار گاہ میں موجود مریض کے ساتھ بیٹھ گئے اوردھیمے لہجے میں ان کی خیریت دریافت کرتے رہے*وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے مختلف وارڈز،تھیٹرزاورایمرجنسی روم کا معائنہ کیا اورمختلف امورپر معلومات حاصل کیں* ’’اللہ تعالیٰ آپ کو حاسدین سے محفوظ رکھیں‘‘بزرگ مریضہ کی وزیراعلیٰ کو دعائیں*راستے میں کھڑے سینکڑوں نوجوانوں نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو دیکھ کر نعرے لگائے ’’ساڈا شیر آیا‘‘*وزیراعلیٰ نے مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے اورنج لائن کی بات کی تو حاضرین نے اورنج لائن کے منصوبے کو سراہا اوراس کی جلد تکمیل کی دعا کی۔*وزیراعلیٰ نے دوران خطاب کہا کہ مہر اشتیاق جب بھی مجھ سے ملتے تھے تو کہتے تھے کہ میاں صاحب ’’ساڈے ہسپتال دا کجھ کرو‘‘*وزیراعلیٰ نے تقریب کے آخر میں پاکستان زندہ باد،قائداعظم زندہ باد اورنواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔

تقریب/جھلکیاں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...