جلالپور، کبیر والا اور ڈیرہ میں ٹریفک کے المناک حادثات، 2کمسن طلبہ سمیت 9افراد جاں بحق

جلالپور، کبیر والا اور ڈیرہ میں ٹریفک کے المناک حادثات، 2کمسن طلبہ سمیت ...

جلالپور پیروالہ، کبیروالہ، بٹہ کوٹ، ڈیرہ غازیخان (نمائندگان) کیری وین اور مسافر ویگن میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 کمسن طلبہ سمیت 3 افراد جاں بحق 10 زخمی ہوگئے ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل ایک شخص موقع پر دوسرا ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا تیز رفتار وین نے رکشہ اور موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ایک خاتون سمیت 4 افراد لقمہ اجل بن گئے اس سلسلہ میں جلالپور پیروالہ سے نامہ نگار کیمطابق جمعہ کی صبح موضع غازی پور کی مختلف بستیوں سے تعلق رکھنے والے طالب علم منی کیری وین ڈبے پر جلال پور پبلک سکول جا رہے تھے کہ ملتان روڈ پر علی پور موڑ کے قریب جلال پور سے مسافروں سمیت آنے والی یورو ویگن اور کیری ڈبہ میں تصادم ہو گیا حادثے کے نتیجے میں کیری وین میں سوار کلاس پریپ کا 5 سالہ طالب علم افنان ، کلاس ون کا 7 سالہ طالب علم کامران اور ڈرائیور عارف جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ کیری ڈبے میں سوار باقی تمام 10 طالب علم زخمی ہو گئے۔ زخمی طالب علموں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے 4 شدید زخمی طالب علموں عرفان، احمد رضا، ایان اور محمد احمد کو اِن کی تشویشناک حالت کے پیش نظر وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کر دیا۔ حادثے کی خبر سن کر بچوں کے لواحقین اور شہری بڑی تعداد میں پہلے جائے حادثہ پر پہنچے کیری ڈبہ میں ننھے طالب علموں کے سکول بیگز کی بڑی تعداد اور گاڑیوں کی بری حالت دیکھ کر لوگ آبدیدہ ہو گئے بعد ازاں لوگ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے۔ دریں اثنا جمعہ کی شام کو بستی قادے والا اور غازی پور میں افنان اور کامران کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر جلال پور ظفر احمد ملک، معرف سیاسی رہنما ملک لعل محمد جوئیہ ، پرنسپل جلال پور پبلک سکول رائے صفدر حسین سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کبیروالا+بٹہ کوٹ سے نامہ نگار+نمائندہ پاکستان کے مطا بق گزشتہ صبح تقریباََ آٹھ بجے نواحی بستی غریب آبا د مولاپور کے رہائشی چوہدری محمد آ فتا ب ولد ذوالفقار علی اور سجا د حسین ولد مں طور حسین مگسی موٹر سائیکل پر سوا ر ملتان روڈٖ پر واقع مسعود فیبرکس میں ڈیوٹی کے لئے گھر سے نکلے کہ مرکزی شاہراہ پر سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نمبرSCJ/351کی زد میں آگئے ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل دور تک پھسلتا چلا گیا حادثہ میں سجاد زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر جب کہ آفتاب ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا حادثہ کا مرتکب ٹرک ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا ، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سٹی پو لیس موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی شروع کر دی ہے۔ ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی اور سٹی رپورٹر کیمطابق حادثہ انڈس ہائی وئے پر مانہ احمدانی کے مقام پر کراچی سے ڈی جی خان آنے والی نجی کمپنی کی بس نمبر BSA 617تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر چنگ چی رکشہ سے ٹکرانے کے بعد موٹر سائیکل سواروں پر چڑ ھ گئی حادثہ میں ایک خاتون بچل مائی سمیت چار افرادارسلان ، عابد اور منصور احمد جبکہ ایک خاتون شاہد بی بی سمیت چار افراد ممتاز ، دلشاد، شاہد اور غلام مصطفی شدید زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان منتقل کردیا ، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ھے جبکہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...