مظفرآباد، سیرت طیبہ کو نصا ب کا لازمی حصہ بنایاجائے، علامہ عطاء اللہ علوی

مظفرآباد، سیرت طیبہ کو نصا ب کا لازمی حصہ بنایاجائے، علامہ عطاء اللہ علوی

مظفرآباد( بیورورپورٹ) سیرت طیبہ کو نصا ب کا لازمی حصہ بنایاجائے۔ کرپشن،لوٹ کھسوٹ اور دغابازی کاعلاج سیرت رسول پر عمل میں مضمر ہے۔ آزادحکومت نوجوانوں پر شرائط عائدکرکے ٹالنے کے بجائے ملازمتیں دے ۔ ان خیالات کااظہار آل جموں وکشمیرجمعیت علماے اسلام کے سیکرٹری اطلاعات علامہ عطاء اللہ علوی نے خطاب میں کیا۔انھوں نے کہا پاکستان اسلام کے نام پربنا،، اس کی بقاء اسلام ہی سے وابستہ ہے۔ پاکستان کے حصول کامقصد سیرت النبی پر عمل اورکتاب وسنت کی حکمرانی تھا۔ انھوں نے کہا کرپشن ، لوٹ کھسوٹ اور دغابازی کابازار گرم ہے۔ اس بیماری کا واحد حل سیرت النبی پر عمل کرناہے۔ حکومت تعلیمی اداروں میں سیرت کے مضامین کوشامل کرے ۔ابراھام لنکن آئن سٹائن کوآئیڈیل بنانے کے بجائے مسلمان بچے رسول اللہ ﷺ کی سیرت سے آگاہ اور واقف ہوسکیں۔انھوں نے کہا حکومت نوجوانوں کوٹالنے کے بجائے ملازمتیں دے۔ تعلیمی شرائط میں اضافہ کرکے نوجوانوں کو سروں سے ٹالاجارہاہے۔ ایسی حالت میں نوجوانوں میں مایوسیاں پھیل رہی ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...