مشال قتل کیس ،خیبرپختونخوا حکومت ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل کرے گی

مشال قتل کیس ،خیبرپختونخوا حکومت ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل کرے گی

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت آئندہ دو روز میں مشال خان قتل کیس میں 26 ملزمان کی بریت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دے گی۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی ایڈوکیٹ جنرل لطیف یوسفزئی کو مشال خان قتل کیس میں 26 ملزمان کی بریت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا لطیف یوسفزئی نے کہا کہ اپیل کا ڈرافٹ تیار کیا جا رہا ہے اور آئندہ دو روز میں اپیل پشاور ہائی کورٹ میں دائر کر دی جائے گی ا نہوں نے کہا کہ 26 ملزمان کی بریت کے خلاف حکومت پہلے ہی مشترکہ اپیل میں شامل ہوچکی ہے۔

مشال کیس

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...