اقوام عالم کو بھارتی بربریت اور جنگی کارروائیوں کا نوٹس لینا چاہیے،مہرالنساء

اقوام عالم کو بھارتی بربریت اور جنگی کارروائیوں کا نوٹس لینا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد( بیورورپورٹ) مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی سپیکر محترمہ مہرالنساء نے بٹل اور تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی بربریت اور نہتے بچوں ، خواتین کو نشانہ بنانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت تحریک آزادی کو دبانے میں ناکامی پر بوکھلاہٹ میں معصوم اور نہتے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔ اقوام عالم کو بھارتی بربریت اور جنگی کارروائیوں کا نوٹس لینا چاہیے ۔ محترمہ مہرالنساء نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے بنیادی حق کیلئے مصروف کار ہیں جبکہ بھارت کی 7لاکھ قابض افواج مظالم کی انتہا کئے ہوئے ہے ۔ وادی میں حریت پسندوں سے مارکھانے والی بھارتی فوج اپنا غصہ سیز فائر لائن پر سویلین آبادی کو نشانہ بنا کر نکال رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت عالمی برادری بھارت کی اس بربریت کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلوائے ۔ محترمہ مہرالنساء نے کہا کہ سکول وین کو نشانہ بنانا جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ۔ بھارت مسلسل سیز فائر لائن معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے ۔