بھارت میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ پر ہنگامہ، 13گاڑیاں نذرآتش

بھارت میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ پر ہنگامہ، 13گاڑیاں نذرآتش

رانچی(آئی این پی) بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈمیں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ پر ناراض افراد نے ایک درجن سے زائد گاڑیاں نذر آتش کردیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈمیں رانچی کے قریب سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ پر ناراض افراد نے ایک درجن سے زائد گاڑیاں نذر آتش کردیں۔ رانچی سے تقریبا40کلومیٹر دور رانچی جمشید پور قومی شاہراہ پر مذہب کے خلاف ایک پوسٹ پر سیکڑوں افراد جمع ہوگئے۔ مشتعل ہجوم نے گاڑیوں پر پتھراوکیا اور توڑ پھوڑکی اور 13گاڑیوں میں آگ لگادی۔ علاقے کے بازار زبردستی بند کرادیئے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...