10ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں لائے ، پشتونوں کو کہیں بھی ٹارگٹ نہیں کیا گیا : وفا قی وزرا

10ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں لائے ، پشتونوں کو کہیں بھی ٹارگٹ نہیں کیا گیا : ...

اسلام آباد (آئی این پی) قو می اسمبلی کو آ گاہ کیا گیا ہے حکومت نیشنل کلچرپالیسی کا 25فروری کو افتتاح کر رہی ہے ،پچھلے چار سالوں میں دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں لائی گئی ہے ،جبکہ حکومت مزید پندرہ سے بیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے جا رہی ہے پاکستان میں بجلی کے نرخ بتدریج کم ہو رہے ہیں، انفلوئنزا کے 8مریض پمز ہسپتال میں داخل ہوئے جن میں سے 6کو ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ 2ابھی تک زیر علاج ہیں، ملک میں 30ریلوے اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کرنے کی تجویز ہے ، مالی سال 2017۔18کیلئے ریلوے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں 260.723بلین روپے کی لاگت کے کل 37منصوبے شامل کئے گئے ،کوہاٹ راولپنڈی سیکشن کیلئے ریلوے خدمات شروع ہو چکی ہیں جبکہ کراچی تامیرپور خاص کے درمیان مہران ایکسپریس کی بحالی زیر غور ہے، تقریباً55بلین پلاسٹک شاپنگ تھیلے ہر سال ملک میں استعمال ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہاروزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب ، وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری ، ، وزیر مملکت جعفر اقبال ، اور پارلیمانی سیکر ٹری راجہ جاوید اخلاص سمیت دیگر نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے سوالوں کے جواب دیتے ہو ئے کیا۔دریں اثنا وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ملتان میں انسداد دہشتگردی آپریشن کی حالیہ مصنوعی مشق میں پشتونوں کو ٹار گٹ نہیں کیا گیا، یہ مشقیں روٹین کا کام ہیں ، ان مشقوں کا یہ مقصد نہیں تھا کہ ایک خاص قوم یا لو گ دہشتگرد ہو تے ہیں یہ مشقیں لگا تار ہوتیں ہیں ،جس آدمی کے بارے میں بات کی جا رہی ہے وہ بھی پشتون ہے،خواتین کا عبایا پہن کر بھی مشقیں کی جاتیں ہیں لیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ وہ بھی دہشت گرد ہیں،یہ توجہ دلاؤ نوٹس غلط فہمی کی بنیاد پر دیا گیا ہے،وہ قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کی جانب سے پیش کیئے گئے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔

قومی اسمبلی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...