انتظار قتل کیس ،جے آئی ٹی نے فریقین کو پیرکو طلب کرلیا

انتظار قتل کیس ،جے آئی ٹی نے فریقین کو پیرکو طلب کرلیا

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کے ہاتھوں انتظار قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی تشکیل کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔جے آئی ٹی نے فریقین کو پیرکے روز طلب کرلیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق انتظار قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی(کم سے کم میجر درجے کا افسر)، ملٹری انٹیلی جنس (کم سے کم میجر درجے کا افسر)، انٹیلی جنس بیورو(ایس پی درجے کا افسر)، رینجرز اور اسپیشل برانچ شامل ہے جبکہ پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی ساؤتھ جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔ جے آئی ٹی میں پیش ہونے کیلئے مقتول انتظار کے والد کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق اشتیاق احمد کو 19 فروری کو ایک بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا تحریری حکم جاری کیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...