صنعتی صارفین کی سہولت کیلئے کے الیکٹرک کے اقدامات کی پذیرائی

صنعتی صارفین کی سہولت کیلئے کے الیکٹرک کے اقدامات کی پذیرائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کی جانب سے صنعتی صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے نتیجے میں نئے پاور کنکشن کی فراہمی کیلئے درکار وقت میں کمی آئی ہے جو 2017 میں گذشتہ برس کے مقابلے میں 30 فیصد کم ہوگیا ہے ۔ کے الیکٹرک کی جانب سے مختلف اقدامات کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ سندھ ڈوئنگ بزنس ریفارمز نمائش کے دوران پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی چیئرپرسن ناہید میمن نے کہا کہ ہم کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں پاور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے کی جانے والی سرمایہ کاری سے آگاہ ہیں اور پاور یوٹیلٹی ہمارے اس پروجیکٹ پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے جس کا مقصد پاکستان کی درجہ بندی کو بہتر بنانا ہے۔ ہمیں کے الیکٹرک کا پروسیس ٹرانسفارمیشن دیکھ کر خوشی ہوئی ہے جس سے آسان ممالک کی انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق صنعتوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ کرنا کے الیکٹرک کی جانب سے ایک گراؤنڈ بریکنگ اقدام تھا جس نے صنعتی ترقی اور شہر کی معاشی ترقی کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کے الیکٹرک میں صنعتوں کو ہمیشہ ترجیح حاصل رہی ہے اور رہے گی اور صنعتی صارفین کو سہولتیں فراہم کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

Back to Co

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...