لیاقت جتوئی پارٹیاں بدلنے کی سنچری کرنے والے ہیں،فیاض علی بٹ

لیاقت جتوئی پارٹیاں بدلنے کی سنچری کرنے والے ہیں،فیاض علی بٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فیاض علی بٹ نے لیاقت جتوئی اور انکے برادران کو لوٹائے اعظم قراردے دیا اپنے بیان میں فیاض بٹ نے کہا کہ لیاقت جتوئی پارٹیاں بدلنے کی سنچری کرنے والے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب تحریک انصاف بھی لیاقت جتوئی کو پارٹی سے بے دخل کرنے پر مجبور ہوگی۔ کیونکہ لیاقت جتوئی اور انکے بھائیوں کی خصلت سے دنیا واقف ہے وہ سیاسی جماعتیں بدلنے میں دیر نہیں لگاتے جہاں سے انکا کام نکل جاتا ہے وہ اس پارٹی کو خیر باد کہنے میں دیر نہیں لگاتے۔ دوسروں پر الزام تراشی کرنے والے لیاقت جتوئی کی کرپشن سے سندھ کا بچہ بچہ واقف ہے آصف علی زرداری پر تنقید کرکے لیاقت جتوئی اپنا قد بڑھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی کارکردگی لیاقت جتوئی کو دو ہزار اٹھارہ میں پتہ چلے گا فیاض بٹ نے مزید کہا کہ ضمانت کسی اور کی نہیں بلکہ لیاقت جتوئی کی انکے آبائی علاقے میں ضبط ہوگی اور دنیا دیکھے گی ضمانت ضبط ہونے کے بعد لیاقت جتوئی کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...