جعلی ناموں سے سوسائٹیز بنا کر عوام کو لوٹا جارہا ہے،علم الدین بلو

جعلی ناموں سے سوسائٹیز بنا کر عوام کو لوٹا جارہا ہے،علم الدین بلو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین اینٹی کرپشن علم الدین بلو کی صدارت میں کراچی کہ ایسٹ زون کی کارکردگی کہ متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایسٹ زون میں 602 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 364 درخواستوں کو مکمل کیا گیا ہے۔ ایسٹ زون میں 10 سرپرائیز وزٹ، 10 ریڈ جب کہ 1 ٹریپ اور 22 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اینٹی کرپشن کہ ایسٹ زون میں اہلکاروں کی کمی ہے جس کی وجہ مقدمات میں تاخیر ہورہے ہیں۔ چیئرمین اینٹی کرپشن علم الدین بلو نے کہا کہ نئی بھرتیوں پر ہائی کورٹ کی طرف سے اسٹے ہیں اور انہوں نے ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ نئی بھرتیوں پر سے اسٹے ختم کیا جائے جس کہ بعد اہلکاروں کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ علم الدین بلو نے کہا کہ کوآپریٹو سوسائٹیز کے بہت مقدمات ہیں، جعلی اور فرضی ناموں سے سوسائٹیز بنا کر عوام کو لوٹا جارہا ہے اس حوالے سے عوام میں میڈیا کہ ذریعے ایسی سوسائٹیز کہ متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔چیئرمین اینٹی کرپشن علم الدین بلو نے کہا کہ اینٹی کرپشن کو لاک اپس نہیں ہے جس کہ لئے ہوم سیکریٹری کو اینٹی کرپشن لاک اپ بنانے کہ لئے سمری بھیجی جائے گی اور اینٹی کرپشن کہ لاک اپ بننے تک تمام قیدیوں کو سندھ پولیس کہ لاک اپ میں رکھنے کہ لئے آئی جی سندھ کو لکھا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پراسیکیوشن کا 15 روز میں اجلاس بلایا جائے گا اور تمام کورٹ مقدمات پر غور کیا جائے گا اور جس پراسیکیوٹر کی کارکردگی اچھی نہیں ان کو تبدیل کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ رفیق قریشی، ڈائریکٹر انکوائریز فیصل بشیر میمن، ڈپٹی سیکریٹری منصور علی وسان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹ جاوید بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر ضمیر عباسی، انسپیکٹر امتیاز چنہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...