پی ایس پی کی سچ اور حق کی جدوجہد تاقیامت جاری رہے گی، انیس ایڈوکیٹ

پی ایس پی کی سچ اور حق کی جدوجہد تاقیامت جاری رہے گی، انیس ایڈوکیٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین لیبر فیڈریشن کی جانب سے سینیٹ کے انتخابات میں نامزد امیدواران سینئر وائس چیئرمین پی ایس پی انیس احمد خان (ایڈووکیٹ)،سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد،ممبر نیشنل کؤنسل سید مبشر امام اورممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ڈاکٹر موہن منجیانی کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں لیبر فیڈریشن کے صدر توقیر احمد سمیت مرکزی اراکین کمیٹی لیبر فیڈریشن کے ذمہ داران نے شرکتِ کی اس مو قع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سینئر وائس چیئرمین پی ایس پی انیس ایڈوکیٹ نے کہاکہ سینیٹ میں کامیابی کے ساتھ پارلیمانی سیاست میں قدم رکھیں گے۔ موجودہ سیاسی جماعتوں نے عوام کے مسائل کو بالاء طاق رکھ دیا ہے جنہیں ہم اب ایوانوں تک پہنچائیں گے، ہم عوام کے مسائل کے حل کے لئے ایوانون میں جانے کی تیاری کررہے ہیں،ہماری مخالفین پروپگنڈہ کر رہے تھے کہ ہم چند دنوں کی جماعت ہے،لیکن پاک سرزمین پارٹی کی سچ اور حق کی جدوجہد تاقیامت جاری رہی گی اور پاک سرز مین پارٹی آنے والی نسلوں کے حقوق کے لئے اواز بلند کر تی رہی گی،سید مبشر امام نے کہاکہ کراچی کی سیاست میں مثبت تبدیلی کی ضرروت تھی جو مصطفی کمال اور انیس قائم خانی انے آکر دور کی اور پاک سرزمین پارٹی ہی وہ جماعت ہے جس نے کراچی میں پیدا ہونے والی سیاسی خلاء کوپر کیا، ڈاکٹر موہن منجیانی نے کہاکہ میں ہندو ہوتے ہوئے بھی اس وقت پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوا جب مسلمان بھی آنے میں خوف کھاتے تھے، موجودہ حالات میں ہندو برداری سمیت اقلیاتی برادری کومصطفی کمال پر بھر پور اعتماد ہے اور آنے والے الیکشن میں ہندو برادری سمیت اقلیاتی برادری پی ایس پی کو بھر پور طریقے سے کامیاب کرانے میں اپنا قردار ادا کرے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...