کراچی ،مبینہ ماورائے عدالت قتل کئے گئے موسی کی نماز جنازہ ادا

کراچی ،مبینہ ماورائے عدالت قتل کئے گئے موسی کی نماز جنازہ ادا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں گزشتہ روز مبینہ طور پر ماورائے عدالت قتل ہونے والے نوجوان موسی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، موسی کے والد کا کہنا ہے کہ انصاف نہ ملا تو چوبیس گھنٹے بعد بھرپور احتجاج کریں گے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں ایک اورمبینہ جعلی مقابلہ سامنے آیا، جہاں مقتول موسی کی نعش گزشتہ روز سپرہائی وے کے قریب سے ملی۔اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ موسی کو دو روز قبل گھر سے بڑے بھائی کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا، گزشتہ روز سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس کے قریب سے تشدد زدہ لاش ملی تھی جس کی شناخت موسی کے نام سے ہوئی۔واقعے کے بعد اہل خانہ نے گڈاپ پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا تھا۔موسی کے بھائی ابراہیم کے مطابق دو روز قبل موسی اور بڑے بھائی عیسیٰ کو گھر سے لے کر گئے تھے، عیسیٰ اب بھی لاپتہ ہے، موسی کے بھائی ابراہیم نے بتایادونوں بھائی جامع کلاتھ میں کپڑے کا کاروبار کرتے تھے۔دوسری جانب موسی کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ موسی کی لاش ملنے کی اطلاع پشاور میں ملی، اطلاع ملتے ہی بزریعہ ہوائی جہاز فوری کراچی پہنچا۔انہوں نے الزام عائد کہا کہ میرے بے گناہ بیٹے کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بناکر قتل کر ڈالا،جبکہ میرا دوسرا بیٹا عیسیٰ اب بھی لاپتہ ہے، ہمیں انصاف چاہیے، اگر دوسرے بیٹے کو رہا نہ کیا گیا اور انصاف نہ ملا تو چوبیس گھنٹے بعد بھرپور احتجاج کریں گے۔