پاکستان سوئٹزرلینڈ باہمی تجارت کا حجم 50کروڑ سے تجاوز کرگیا
کراچی (اکنامک رپورٹر) سوئز فیڈرل کسٹمز ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کئے جانے والے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق پاکستان سوئٹزرلینڈکے درمیان ہونے والی باہمی تجارت کا حجم سال 2017 کے دوران آدھے ارب سے تجاوزکرگیا اور سی ایچ ایف 518.5 ملین تک پہنچ گیا ۔ مذکورہ مدت کے دوران سال 2016 کے مقابلے میں سوئٹزرلینڈ کی جانب سے فارماسیوٹیکل کی برآمدات میں 7.7 فیصد جبکہ گھڑیوں کی برآمدات میں 7.2 فیصد اضافہ ریکاڑد کیا گیا۔ اس طرح سال 2017 کے دوران گذشتہ سال کے مقابلہ میں دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں مجموعی طور پر 7.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا