پیپلز پارٹی پر سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ الزامات بے بنیاد :مراد علی شاہ

پیپلز پارٹی پر سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ الزامات بے بنیاد :مراد علی شاہ

حیدرآباد(آن لائن) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سہون شریف خودکش حملے کے کیس کو مکمل طور پر حل کر لیا گیا ہے اور سہون شریف دھماکے اور خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت تمام ملزمان گرفتار اور جہنم رسیدہو چکے ہیں۔ وہ سہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پرہونے والے خودکش حملے کے شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر درگاہ پر چادر چڑھانے اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کررہے تھے،ا س موقع پر انہوں نے سہون شریف شہداء کے لیے دعا کی،انہوں نے کہاکہ سہون شریف واقعے کے بعد درگاہ کی سیکورٹی کو مزید بہتراور فول پروف بنایاگیا ہے تاکہ دوبارہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ناہو۔ اس کے علاوہ سندھ کی تمام درگاہوں پر بھی سیکیورٹی کو مزیدسخت کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے اور ہمیشہ سے امن کا گہوارا رہی ہے ، ملک کیخلاف کام کرنیوالے دہشتگردعناصر کے پاس وسائل بہت زیادہ ہیں جبکہ ہم اپنے محدود وسائل کیساتھ سیکورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنا نے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی پر سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات بے بنیاد ہیں اورجو لوگ یہ الزامات لگا رہے ہیں وہ اپنے ہی ممبران پرشک کر رہے ہیں جو غلط عمل ہے اور میں ان لوگوں سے یہی کہوں گا کے وہ اپنے ممبران اور ساتھیوں پر شک نہ کریں ، سینیٹ کا ووٹ سیکریٹ ہوتا ہے اور ممبران اپنی مرضی سے اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

مراد علی شاہ

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...