فلوریڈ سکول میں فائرنگ کے ملزم کا اعتراف جرم ، فرد جرم عائد
نیویارک(آئی این پی) امریکی ریاست فلوریڈا کے سکول میں فائرنگ کرنے والے ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا، ملزم پر 17 افراد کے قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈ کے سکول میں فائرنگ کر کے 17 افراد کو قتل کرنے والے طالبعلم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ملزم نے جج کے سوال پر خود کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا۔ 19 سالہ نکولس کروز کالے بیگ میں گن اور گولیاں لیے سکول پہنچا اور طلبا پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ڈسپلن کی خلاف وزری پر سکول سے فارغ ہونے والا ملزم سفید فام تنظیم کا رکن ہے۔ ایف بی آئی نے سوشل میڈیا پر انتہا پسند خیالات کے باعث ملزم کے عزائم سے متعلق ایک سال پہلے وارننگ جاری کی تھی۔