پشاور زلمی کی ٹی ٹوئنٹی گلوبل زلمی لیگ کا گالا ڈنر کا دبئی میں انعقاد, گلوبل زلمی لیگ کی تمام 16 ٹیموں کی شرکت

پشاور زلمی کی ٹی ٹوئنٹی گلوبل زلمی لیگ کا گالا ڈنر کا دبئی میں انعقاد, گلوبل ...
پشاور زلمی کی ٹی ٹوئنٹی گلوبل زلمی لیگ کا گالا ڈنر کا دبئی میں انعقاد, گلوبل زلمی لیگ کی تمام 16 ٹیموں کی شرکت

  


دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ چیمین پشاور زلمی کی دبئی میں جاری گوبل زلمی لیگ کا پروقار گالا ڈنر منعقد ہوا .گلوبل زلمی لیگ میں شریک تمام سولہ ٹیموں کے کھلاڑیوں, آفیشلز اور کرکٹ فینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی .

ایونٹ میں آمد پر گلوبل زلمی لیگ کے برانڈ مینجر افتخار الدین خٹک نے شرکا کو خوش آمدید کہا .پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے اس موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ گلوبل زلمی لیگ کی کامیابی پر وہ بہت خوشی محسوس کررہے ہیں .وہ گلوبل زلمی لیگ میں شریک تمام ٹیموں, کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں.

جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ گلوبل زلمی لیگ کا انعقاد جہاں الحمد اللہ پشاور زلمی دنیا بھر میں مقبولیت کا ثبوت ہے .وہیں پاکستانی عوام کی کرکٹ سے مجبت کا منہ بولتا ثبوت ہے. چیرمین پشاور زلمی نے اعلان کیا کہ گلوبل زلمی کا ویژن مزید آگے بڑھائے جائیگا اور جلد اس حوالے سے مزید اہم اعلان کریں گے .

گلوبل زلمی لیگ ڈنر کے دوران تمام کھلاڑیوں کو جوش و خروش دیدنی رہا اور خصوصی چین زلمی کی ٹیم کہ جانب سے بنائے گئےگانے پر شرکا جھوم اٹھے .

مزید : کھیل /عرب دنیا


loading...