8 سالہ زنیب کا قاتل عمران کمرہ عدالت میں روتا رہا

8 سالہ زنیب کا قاتل عمران کمرہ عدالت میں روتا رہا
8 سالہ زنیب کا قاتل عمران کمرہ عدالت میں روتا رہا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قصور میں 8 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم کمرہ عدالت میں روتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کا فیصلہ آج کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت میں سنایا جائے گا، زینب قتل کیس کا محفوظ فیصلہ اے ٹی سی کے جج سجاد احمد سنائیں گے۔12 فروری کو ملزم پر فرد جرم عائد کی گئی تو ملزم عمران کمرہ عدالت میں روتا رہا۔

ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جتنی سزادی جائے کم ہے،میں نے ننھی بچیوں پرظلم کیا،میں کسی معافی کے لائق نہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...