سعدیہ عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد ،الیکشن لڑنے کی اجازت

سعدیہ عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف تحریک انصاف کے اعتراضات ...
سعدیہ عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد ،الیکشن لڑنے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کر دیئے اور انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی عندلیب عباسی نے سعدیہ عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائرکر رکھی تھی جس میں عندلیب عباسی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سعدیہ عباسی نے اثاثہ جات اورانکم ٹیکس دستاویزکاغذات نامزدگی کے ساتھ لف نہیں کئے، درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ سعدیہ عباسی پاکستانی شہریت کے ساتھ امریکی شہریت بھی رکھتی ہیں،قانون کے تحت رکن پارلیمنٹ ایک سے زائدممالک کی شہریت نہیں رکھ سکتا۔
درخواست گزار نے الیکشن ٹریبونل سے استدعا کی کہ عدالت کاغذات نامزدگی منظورکرنے کاریٹرننگ افسرکافیصلہ کالعدم قراردے۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں ٹربیونل نے تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کر دیئے اور انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔