’’عمران کو۔ ۔ ۔‘‘ فیصلے سے چند لمحے قبل مقتول زینب کی والدہ بھی میدان میں آگئیں، دل کی بات کہہ دی

’’عمران کو۔ ۔ ۔‘‘ فیصلے سے چند لمحے قبل مقتول زینب کی والدہ بھی میدان میں ...
’’عمران کو۔ ۔ ۔‘‘ فیصلے سے چند لمحے قبل مقتول زینب کی والدہ بھی میدان میں آگئیں، دل کی بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ننھی زینب کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد بے رحمی سے قتل کرنے والا ملزم عمران اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے لیکن کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے زینب کی والدہ نے ایسا مطالبہ کردیا ہے کہ بہت سے پاکستانی اس سے اتفاق کریں گے۔
کوٹ لکھپت جیل میں قائم خصوصی عدالت میں زینب قتل کیس کی سماعت جاری ہے اور کچھ ہی دیر میں ملزم عمران علی کو سزا سنادی جائے گی ۔ کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے مقتولہ زینب کی والدہ میدان میں آگئیں اور ملزم کی سرعام پھانسی کا مطالبہ کردیا۔ زینب کی والدہ کا کہنا ہے کہ زینب کے قاتل کو سر عام پھانسی دی جائے اور اسے نشان عبرت بنادیا جائے۔ قاتل کو سنگسار کیا جائے اور  اسی جگہ لٹکایا جائے جہاں سے زینب کی لاش ملی تھی ، اگر فیصلہ حق میں نہ آیا تو احتجاج کریں گے۔