خاتون سے گاڑی میں زیا دتی کرنیوالا خیبر پی کے پولیس کا افسر گرفتار

خاتون سے گاڑی میں زیا دتی کرنیوالا خیبر پی کے پولیس کا افسر گرفتار
خاتون سے گاڑی میں زیا دتی کرنیوالا خیبر پی کے پولیس کا افسر گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ہری پور(صباح نیوز) مثالی پولیس کے افسر نے خاتون کی گاڑی میں ہی اس سے جنسی زیادتی کر ڈالی، مقدمہ درج کرکے پولیس افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس سٹیشن میں خاتون (ب) سکنہ واہ کینٹ نے رپورٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنی گاڑی  میں بیٹی سنبل کے ہمراہ ایبٹ آباد سے واپس گھر جارہی تھی کہ رات کو دو نالی سٹاپ کے قریب پولیس موبائل وین نے ہمیں روک لیا میرے ڈرائیور سے گاڑی کے کاغذات لائسنس لے کر میری گاڑی کی نمبر پلیٹ توڑ دی اور پولیس افسر نے گاڑی کو لاتیں ماریں، رات تین گھنٹے تک ہمیں بلاوجہ روکے رکھا اور تنگ کرنے کے ساتھ ہراساں کرتا رہا، زبردستی ہم کو اپنے ساتھ جانے کو کہتا رہا، ہمارے ساتھ نہ جانے پر میری بیٹی کو اپنی موبائل میں بٹھا کر میری گاڑی میں زبردستی سب انسپکٹر عقیبت شاہ بیٹھ گیا  اور گاڑی لاک کرکے میرے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی اور فرار ہو گیا۔

رات گئے روتی ہوئی اپنی بیٹی کے ہمراہ پولیس سٹیشن پہنچ گئی پولیس نے میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں بعد ازاں میڈیکل رپورٹ آنے پر پولیس نے پولیس سٹیشن کوٹ نجیب اللہ کے تفتیشی افسر عقیب شاہ کے خلاف علت نمبر162 زیر دفعہ376PPC کے تحت خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خاتون نے بھی آئی جی خیبر پی کے سے تفتیشی افسر کو ملازمت سے برطرف کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ خاتون نے بتایا ہے کہ اس کو انصاف نہ ملا تو بیٹی کے ہمراہ خودسوزی کر لے گی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملزم کو آج عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ 

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /ہری پور