کمسن بچی سے 50سالہ شخص کی شادی کی کوشش ناکام‘ پولیس نے ایک لاکھ 80 ہزار میں فروخت کرنیوالے باپ کو گرفتار کرلیا

کمسن بچی سے 50سالہ شخص کی شادی کی کوشش ناکام‘ پولیس نے ایک لاکھ 80 ہزار میں ...
کمسن بچی سے 50سالہ شخص کی شادی کی کوشش ناکام‘ پولیس نے ایک لاکھ 80 ہزار میں فروخت کرنیوالے باپ کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیرپور(ویب ڈیسک) خیرپور میں باپ نے کمسن بیٹی کو ایک لاکھ 80 ہزار میں فروخت کردیا ۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق خریدار 50 سالہ شخص کی 9 سالہ بچی سے نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس نے کارروائی میں بچی کے والد کو گرفتار کرلیا جبکہ دولہا باراتیوں سمیت فرار ہوگیا .باپ نے بچی کو ایک لاکھ 80 ہزار میں فروخت کیا تھا ,واقعہ خیر پور کے نواحی علاقے غارا میں پیش آیا.

مقامی شخص کی اطلاع پر کارروائی کی گئی بچی کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔