لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی
لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈارکو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی اور ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈا رنے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی مستردہونے کے اقدام کوہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا، درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ آفیسرنے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مستردکیے،الیکشن لڑنے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے۔
اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ دفاع کاموقع دیئے بغیرکاغذات نامزدگی مستردکردیئے گئے،عدالت سے استدعا ہے کہ ریٹرننگ آفیسرکاکاغذات نامزدگی مستردکرنے کااقدام کالعدم قراردیا جائے اورسینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ کو سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔