ایک ہی نوکری سے کُھلا رزق لیجئے ،دو تین نوکریاں کرکے گھر چلانے والوں کے لئے انتہائی مجرب وظیفہ

ایک ہی نوکری سے کُھلا رزق لیجئے ،دو تین نوکریاں کرکے گھر چلانے والوں کے لئے ...
ایک ہی نوکری سے کُھلا رزق لیجئے ،دو تین نوکریاں کرکے گھر چلانے والوں کے لئے انتہائی مجرب وظیفہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کشادگی رزق کے لئے ہر کوئی بہت سے حیلے کرتا ہے ۔کوئی دو تین نوکریاں کرتا اور دن رات کاروبار میں لگا رہتا ہے اور کسی کو صرف ایک نوکری پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔جو لوگ دوتین نوکریوں سے عاجز آچکے ہوں اور زندگی میں سکون پانے کے لئے ایک نوکری سے ہی کشادہ رزق کے متمنی ہوں تو انہیں یہ عمل کرنا چہائے۔انہیں غیب سے رزق عطا ہو گا ، وہ شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا۔ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ اسم باری تعالیٰ ’’یا لطیف‘‘ پڑھ کر ایک مرتبہ’’ اَللّٰہْ لَطِیف بِعِبَادِہ یَرزْقْ مَن یَشَاءْ وَھْوَ القَوِیّْ العَزِیزْ‘‘ پڑھنے سے رزق میں برکت ہوتی ہے۔
بعد ازنماز فجر و مغرب سو مرتبہ’’یَا لَطِیفْ‘‘ پڑھ کر تین مرتبہ یہ دعا پڑھنا رزق کے لیے نہایت مفید ہے۔اَللّٰھُمَّ وَسِّعْ عَلَیَّ رِزْقِیْ اَللّٰھُمَّ عَطِّفْ عَلَیَّ خَلْقَکَ کَمَا صُنْتَ وَجْھِیْ عَنِ السُّجُوْدِ لِغَیْرِکَ فَصُنْہ عَنْ ذِلِّ السَّوَالِ لِغَیْرِکَ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
 ۔۔
پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید :

روشن کرنیں -