وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نواز شریف سے ملاقات،عوامی رابطہ مہم مزید تیز کرنے پر اتفاق

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نواز شریف سے ملاقات،عوامی رابطہ مہم مزید تیز ...
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نواز شریف سے ملاقات،عوامی رابطہ مہم مزید تیز کرنے پر اتفاق

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی موجودہ صورتحال ،مستقبل میں ہونے والے سینیٹ اور عام انتخابات کی تیاریوں پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ عوام ہی پاکستان کے اصل وارث ہیں ،فیصلہ وہ ہی ماناجائے گا جو عوام کا ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ لودھراں کے عوام کا شکریہ ادا کرنے جا رہا ہوں ۔دوسری جانب وزیراعظم نے کہا کہ توانائی و دیگر منصوبے تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔اس دوران عوامی رابطہ مہم مزید تیز کرنے پر بھی اتفاق ہوا ۔

مزید : قومی


loading...