پی آئی اے میں مسافروں کا سامان غائب ہونے کا معاملہ ، چیف جسٹس کا ریگولیٹری باڈی قائم کرنے کا حکم

پی آئی اے میں مسافروں کا سامان غائب ہونے کا معاملہ ، چیف جسٹس کا ریگولیٹری ...
پی آئی اے میں مسافروں کا سامان غائب ہونے کا معاملہ ، چیف جسٹس کا ریگولیٹری باڈی قائم کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس آف پاکستان نے پی آئی اے میں مسافروں کا سامان غائب ہونے کے معاملہ پر ریگولیٹری باڈی قائم کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں پی آئی اے میں مسافروں کا سامان غائب ہونے کے معاملے کی سماعت ہوئی تو سول ایوی ایشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے انہیں مخاطب کرکے کہا آپ لوگوں کا سامان غائب کردیتے ہیں، بیرون ملک سے لوگ ایئر پورٹ پہنچتے ہیں تو سامان غائب ہوتا ہے، پی آئی اے میں کیا بہتری لائی گئی؟۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ معاملات میں بہتری ریگولیٹری باڈی قائم کی جائے اور تین روز میں رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ۔ عدالت کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ہیومن رائٹس کو معاون مقرر کردیا گیا ہے۔