’’میرا بیٹا ریچھ کے ساتھ ۔۔۔‘‘ خواب کا وہ دہشت ناک منظر جو حقیقت بن جائے تو کیا رنگ دکھاتا ہے،اولاد کی حرکتوں سے پریشان والدین کو لازمی اسکی تعبیر جاننی چاہئے

’’میرا بیٹا ریچھ کے ساتھ ۔۔۔‘‘ خواب کا وہ دہشت ناک منظر جو حقیقت بن جائے تو ...
’’میرا بیٹا ریچھ کے ساتھ ۔۔۔‘‘ خواب کا وہ دہشت ناک منظر جو حقیقت بن جائے تو کیا رنگ دکھاتا ہے،اولاد کی حرکتوں سے پریشان والدین کو لازمی اسکی تعبیر جاننی چاہئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ)میں آپ سے اپنا یہ کواب شئیر کرنا چاہتا ہوں۔میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر میں ایک ریچھ ہے اور میرا بیٹا اسکے ساتھ کھیل رہا ہے اور وہ ریچھ چادر میں چھپ جاتا ہے ۔میرا بیٹا اسکے اوپر بیٹھ جاتا ہے ۔ریچھ اچانک اسکا سر اپنے منہ میں ڈال کر چبانے لگتا ہے تو اسی وقت میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔اس خواب کی تعبیر کیا ہے ۔میں بہت پریشان ہوں ۔(پروفیسر احمر،میر پور )
پروفیسر صاحب اللہ سے دعا ہے کہ آپ کا بیٹا ہر طرح کی بلا اور وبا سے محفوظ رہے،سب سے پہلے اپنااور اپنے بیٹے کا صدقہ اتار دیجئے،اور یہ نیک کام کرتے رہئے۔
خواب کی روشنی میں جو تعبیر نظر آتی ہے اسکے مطابق ممکن ہے آپ کا بیٹا کسی ایسے انسان کی صحبت میں بیٹھ رہا ہوجس نے خود کو پارسائی کے لبادے میں چھپا رکھا ہے جبکہ حقیقت میں وہ انتہائی بدنیت اور دماغی فتور میں مبتلا ہے۔اس نے آپ کے بیٹے کو ذہنی طور پر اپنے قابو میں کیا ہوا ہے۔اپنے اردگرد خاص طور پر قریبی عزیزوں میں لازمی دیکھئے کہیں ایسا کوئی شخص موجود ہے جو آپ کے بیٹے کی معصومیت سے فائدہ اٹھارہا ہے ۔دوسری بات یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ کا بیٹا جوانی کے دور میں داخل ہوچکا ہے اور اسکے دماغ میں جنسی فتور پیدا ہورہا ہے۔ان حالات میں آپ کو انتہائی ٹھنڈے دل سے اسکی اصلاح پر توجہ دینی ہوگی۔بیٹے کے حالات سے لازمی آگاہ کریں (واللہ اعلم الصواب )
۔۔
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،یہ بھی ساتھ لکھیں کہ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔شادی شدہ ہیں ۔خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -