چیف جسٹس کا آصف حیدرعلی شاہ کو سیکرٹری پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سندھ تعینات کرنے کاحکم

چیف جسٹس کا آصف حیدرعلی شاہ کو سیکرٹری پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سندھ تعینات کرنے ...
چیف جسٹس کا آصف حیدرعلی شاہ کو سیکرٹری پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سندھ تعینات کرنے کاحکم

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے آصف حیدرعلی شاہ کو سیکرٹری پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سندھ تعینات کرنے کاحکم دے دیا۔

واٹر کمیشن سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ کراچی میں بہتری لائیں گے جس پر چیف سیکریٹری سندھ نے کہا یہ آپ کی طرف سے کراچی والوں کیلئے تحفہ ہوگا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ وہ معاملات میں زیادہ مداخلت نہیں کریں گے،سندھ حکومت صورتحال کو خود سے بہتر بنائے۔ واٹر کمیشن درست سمت میں جا رہا ہے لیکن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی کارکردگی اچھی نہیں ہے ۔

چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی شہر میں کچراموجود ہے اور4 ہزار سے 7 ہزارٹن بڑھ گیا ہے ، کراچی میں روز کچرے کی مقدار بڑھ رہی ہے۔ چیف جسٹس نے آصف حیدرعلی شاہ کو سیکرٹری پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ تعینات کرنے کاحکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...