خاتون کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والا ڈاکٹر گرفتار
لاہور (ویب ڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ایم بی بی ایس ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد آصف نے موصول ہونے والی درخواست پر کارروائی کی جس میں مدعیہ نے بتایا کہ ڈاکٹر کلیم الحسن اس کی ذاتی تصاویر کو سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر اپ لوڈ کرکے اسے بلیک میل کررہا ہے جس پر ملزم کلیم الحسن کو گلبرگ کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم کے موبائل فونز کو فرانزک کیلئے لیبارٹری بھجوادیا گیا۔