مہندی میں آتشبازی، دولہا کے 3 دوست حوالات میں بند
شیخوپورہ(ویب ڈیسک) مہندی کی تقریب میں آتش بازی کرنے پر پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ شب مدنی محلہ کے عبدالمجید سبزی والے کے بیٹے کی مہندی کی تقریب میں دوستوں نے آتش بازی کی تو پولیس نے ریڈ کرکے دولہا سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ بعدازاں دولہا کو چھوڑ دیا اور دوستوں صیام، راشد اور عرفان کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا۔