بلاول کا لودھراں میں شکست پر نوٹس، تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

بلاول کا لودھراں میں شکست پر نوٹس، تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ
بلاول کا لودھراں میں شکست پر نوٹس، تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لودھراں میں پارٹی امیدوار کی شرمناک شکست پر نوٹس لے لیا۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق بلاول کے نوٹس پر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر نے لودھراں شکست کی وجوہات تلاش کرنے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو رپورٹ تیار کرکے پارٹی چیئرمین کو پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار علی بیگ کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ضمانت بھی ضبط ہوگئی جس سے پیپلزپارٹی کا گراف بہت نیچے گیا ہے۔

پی پی قیادت آئندہ الیکشن میں جنوبی پنجاب پر فوکس کئے ہوئے ہے اور انہیں امید ہے کہ پیپلزپارٹی جنوب پنجاب میں 10 سے 12 سیٹون پر کامیابی حاصل کرے گی تاہم لودھراں الیکشن میں پی پی امیدوار کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس حوالے سے پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود ایک کمیٹی بنارہے ہیں جو رپورٹ تیار کرکے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو وطن واپسی پر پیش کرے گی۔