عام انتخابات کےلئے 20کروڑسے زائد بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ

عام انتخابات کےلئے 20کروڑسے زائد بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ
عام انتخابات کےلئے 20کروڑسے زائد بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کےلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کےلئے منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات کےلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام نجی پرنٹنگ پریس سے نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیلٹ پیپر کی چھپائی کا تمام کام سرکاری چھاپے خانے میں ہوگا۔

عام انتخابات کےلئے 20 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، جن پر 2 ارب روپے کے لگ بھگ رقم خرچ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے اس مرتبہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ واٹر مارکڈ والے بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کےلئے صرف کاغذ پر ایک ارب روپے خرچ ہوں گے۔

واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں کئی بے ضابطگیاں سامنے آئی تھیں ، جن پر ملک کی بیشتر جماعتوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...