ایمرجنسی وارڈ میں اتنی بو کیوں آ رہی ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار کا ڈاکٹر سیمی جمالی سے استفسار، جناح ہسپتال کے عملے کو ڈانٹ پلا دی

ایمرجنسی وارڈ میں اتنی بو کیوں آ رہی ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار کا ڈاکٹر سیمی ...
ایمرجنسی وارڈ میں اتنی بو کیوں آ رہی ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار کا ڈاکٹر سیمی جمالی سے استفسار، جناح ہسپتال کے عملے کو ڈانٹ پلا دی

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہسپتالوں کی ابترصورتحال سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثارجناح ہسپتال کراچی پہنچ گئے اور ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا ،اس موقع پر ڈاکٹر سیمی جمالی بھی ہمراہ تھیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی وارڈ میں اتنی بو کیوں آ رہی ہے، جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے عملے کو ڈانٹ پلادی۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈاکٹر سیمی جمالی سے کہا کہ مجھ لکھ کر دیں کیاسہولتیں نہیں، چیف جسٹس نے سی ٹی سکین یونٹ اورمختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور زیرعلاج مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا جس پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔مریضوں کے لواحقین کا کہناتھا کہ اگر سفارش ہوتومریض کی اچھی دیکھ بھال کی جاتی ہے،لواحقین نے بتایا کہ جناح ہسپتال میں کنولاانجکشن باہر سے لینے پڑتے ہیں،

جبکہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ ہسپتال کی ایمرجنسی بہترین سہولیات سے آراستہ ہے،ایمرجنسی وارڈکوبڑاکیاجارہاہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کودیکھاجاسکے،چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈاکٹر سیمی جمالی سے کہا کہ مجھ لکھ کر دیں کیاسہولتیں نہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...