ن لیگ کے مقامی رہنما پی ٹی آئی میں شامل

ن لیگ کے مقامی رہنما پی ٹی آئی میں شامل
ن لیگ کے مقامی رہنما پی ٹی آئی میں شامل

  


قصور (ویب ڈیسک)قصور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماﺅں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جن رہنماﺅں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ان میں عطاءالرحمان انصاری، فیاض سندھو، سابقہ ناظم حاجی محبوب، حاجی عبدالرشید اور سابقہ ناظم حاجی احمد رضا شامل ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کو خیرباد کہنے والے رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور غیر مشروط طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نااہل نواز شریف اب سزایافتہ ہونے کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچک اہے اور اب عدلیہ کے خلاف جنگ شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /قصور


loading...