بھیرہ، مسلح افراد کا قبرستان پر قبضہ، ٹریکٹر سے ہل چلا کر قبریں مسمار کر ڈالیں

بھیرہ، مسلح افراد کا قبرستان پر قبضہ، ٹریکٹر سے ہل چلا کر قبریں مسمار کر ...

سرگودھا (ویب ڈیسک) ٹریکٹر اور کلہاڑیوں وغیرہ سے مسلح 17 افراد نے قبرستان پر قبضہ کرکے ٹریکٹر بلیڈ لگا کر مبینہ طور پر قبروں کو مسمار کردیا اور تقریباً 90 ہزار روپے مالیت کے درخت کاٹ کر فروخت کردئیے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق محمد فاروق مغل نے محمد مقبول، ظفر عباس، لیاقت علی اور دیگر متاثرین کے ہمراہ تھانہ میں دی درخواست میں پولیس کو آگاہ کیا کہ قبرستان کھیوٹ 217 کھتونی 365 کا 18 کنال ایک مرلہ رقبضہ پر مشتمل ہے لیکن محمد عاقل، محمد الیاس، محمد اسد، غلام حسین، غلام رسول، گلفام اور محمد ولایت نے اپنے 10 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ قبضہ کرلیا۔

پولیس نے اپنی رپورٹ میں اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کو بتایا کہ مبینہ ملزمان نے قبرستان میں تریکٹر ہل اور بلیڈ چلائے ہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر عمر فاروق وڑائچ نے سرکل ریونیو آفسر کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر قانون کے مطابق کارروائی کرکے انہیں رپورٹ کرے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سرگودھا


loading...