راﺅ انوار کے براستہ مناکو فرانس پہنچنے کی چہ مگوئیاں

راﺅ انوار کے براستہ مناکو فرانس پہنچنے کی چہ مگوئیاں
راﺅ انوار کے براستہ مناکو فرانس پہنچنے کی چہ مگوئیاں

  


پیرس (ویب ڈیسک) راﺅ انوار کہاں ہیں کیا پیرس میں ہیں یا بلوچستان سے ایران چلے گئے، فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

روزنامہ خبریں کے مطابق گزشتہ دنوں سے پیرس میں خبرگردش کررہی ہے کہ راﺅ انوار فرانس پہنچے ہوئے ہیں اور فرانس میں سیاسی پناہ کے لئے درخواست دیں گے، راﺅ انوار براستہ مناکو فرانس پہنچے ہیں۔ اس خبر میں کتنی صداقت ہے، یہ تو معلوم نہیں ہوسکا لیکن پیرس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں یہ خبرگردش کررہی ہے ۔

پاکستانی کمیونٹی گزشتہ کئی دنوں سے راﺅ انوار کی پیرس میں موجودگی کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہے۔واضح رہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل میں پولیس اور عدالت کو مطلوب ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...