معروف سپر سٹار ماڈل آمنہ حق اور فیشن ڈیز ائنر عمار بلال کے درمیان طلاق ہو گئی ،وجہ کیا بنی ؟جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

معروف سپر سٹار ماڈل آمنہ حق اور فیشن ڈیز ائنر عمار بلال کے درمیان طلاق ہو گئی ...
معروف سپر سٹار ماڈل آمنہ حق اور فیشن ڈیز ائنر عمار بلال کے درمیان طلاق ہو گئی ،وجہ کیا بنی ؟جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیشن انڈسٹری کی ایک اور جوڑی ٹوٹ گئی ،ماضی کی سپر سٹار مڈال آمنہ حق اور معروف فیشن ڈیز ائنر عمار بلال کے درمیان راہیں جدا ہو گئیں ۔مقامی اخبار ”روزنامہ92“کے مطابق دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے طلاق لے لی،ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان کافی عرصہ سے از دواجی تعلقات میں کشیدگی چل رہی تھی ،دونوں شخصیات نے قریبی دوستوں کے ساتھ مشورہ کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ،سپر سٹار جوڑی کی شادی 2009میں انجام پائی ۔ان دنوں عمار بلا ل فیشن انڈسٹری کی دنیا میں عروج پر تھے جبکہ ماڈل آمنہ حق کا شمار پاکستان کی نمبر ون ماڈلز میں ہوتا تھا جنہوں نے ملک سمیت دنیا بھر میں ماڈلنگ کی ۔ذرائع کے مطابق عمار بلال اور آمنہ حق کی عمر میں دس سال کا فرق تھا ،دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑا بھی معمول بن چکا تھا جس کی وجہ سے بات طلاق تک جا پہنچی ،گزشتہ دنوں سے آمنہ حق کی کچھ تصاویر سوشل میڈ یا میں موضوع بحث بنی ہیں جس پر فیشن انڈسٹری میں مختلف چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں جس کے بعد عمار بلال اور آمنہ حق کے درمیا کشیدگی کی خبریں بھی آتی رہیں ۔

مزید : تفریح


loading...