آپریشن ردالفساد،ڈی جی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،3 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

آپریشن ردالفساد،ڈی جی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،3 دہشتگرد ہلاک، آئی ...
آپریشن ردالفساد،ڈی جی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،3 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز سے کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ دو رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ڈی جی خان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے جبکہ دشمنوں کی کارروائی میں 2 رینجرز اہلکار زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے تیاربارودی سرنگ،راکٹ لانچر،دستی بم،اسلحہ اورگولہ بارودبرآمدہوئے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...