چیف جسٹس کا ہسپتالوں میں رہنے والے قیدیوں کو واپس جیل میں ڈالنے کا حکم

چیف جسٹس کا ہسپتالوں میں رہنے والے قیدیوں کو واپس جیل میں ڈالنے کا حکم
چیف جسٹس کا ہسپتالوں میں رہنے والے قیدیوں کو واپس جیل میں ڈالنے کا حکم

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ہسپتالوں میں رہنے والے قیدیوں کو واپس جیل میں ڈالنے کا حکم دے دیا ۔ انہو ں نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو ہسپتال سے فوری طور پر عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا جبکہ شرجیل میمن کا طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹرز کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

شاہ رخ جتوئی کی ہسپتال سے جیل منتقلی کے معاملے کی سماعت کے بعد چیف جسٹس نے جسٹس سجاد علی شاہ کے ہمراہ جناح ہسپتال کا دورہ کیا۔ ہسپتال کراچی کے دورے کے دوران چیف جسٹس نے ایک خصوصی وارڈ بھی دیکھا جس میں طاقتور ملزموں کو جیلوں سے لا کر رکھا جاتا ہے جبکہ اس وارڈ کو نو گو ایریا بھی بنایا ہوا ہے۔

شاہ رخ جتوئی بواسیر کا مریض، سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران انکشاف

دورے کے بعد سپریم کورٹ رجسٹری شرجیل میمن کی ہسپتال منتقلی کے معاملے کی چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کی ۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے آئی جی جیل خانہ جات نصرت گھمن کو حکم دیا کہ جتنے ملزمان جیل سے ہسپتالوں میں گئے ہوئے ہیں سب کو واپس جیل میں ڈالیں اور اگر سب کو واپس نہ بھیجا تو سخت کارروائی کریں گے۔

ایمرجنسی وارڈ میں اتنی بو کیوں آ رہی ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار کا ڈاکٹر سیمی جمالی سے استفسار، جناح ہسپتال کے عملے کو ڈانٹ پلا دی

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ شرجیل میمن کو کس قانون کے تحت ہسپتال میں رکھا گیا ہے؟ جس پر آئی جی جیل خانہ جات نصرت گھمن نے کہا کہ میں غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اب کوئی معافی نہیں ہوگی ، غیر مشروط معافی پر معافی دینا سپریم کورٹ نے بند کردیا ہے۔ہستالوں میں جہاں با اثر ملزموں کو رکھا ہوا ہے وہ نو گو ایریا بنا ہوا ہے۔

ایک سال خاموش رہا ،جب دیکھا کہ لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں تو سوموٹو ایکشن لینا شروع کیے: چیف جسٹس

چیف جسٹس نے جناح ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کو حکم دیا کہ جتنے ملزم ہسپتال میں رکھے ہیں سب کو 4 سے 5 دن میں واپس کردیں نہیں تو سخت کارروائی کریں گے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو شرجیل میمن کو فوری طور پر ہسپتال سے لانے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے شرجیل میمن کا طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹرز کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /جرم و انصاف /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...