”بندہ مارنا میرے لئے ایسے ہی ہے جیسے۔۔۔“ عابد باکسر نے نرگس پر تشدد کی خبر لگانے والے معروف صحافی کو کیا الفاظ کہے تھے؟ ہوشربا تفصیلات جان کر ہر کوئی دنگ رہ گیا

”بندہ مارنا میرے لئے ایسے ہی ہے جیسے۔۔۔“ عابد باکسر نے نرگس پر تشدد کی خبر ...
”بندہ مارنا میرے لئے ایسے ہی ہے جیسے۔۔۔“ عابد باکسر نے نرگس پر تشدد کی خبر لگانے والے معروف صحافی کو کیا الفاظ کہے تھے؟ ہوشربا تفصیلات جان کر ہر کوئی دنگ رہ گیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عابد باکسر کی دبئی میں گرفتاری کے بعد اداکارہ نرگس پر ہونے والے تشدد کی کہانیاں ایک مرتبہ پھر جاگ اٹھی ہیں اور انکشافات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عابد باکسر نے جعلی پولیس مقابلوں کے باعث شہرت تو حاصل کی ہی مگر اداکارہ نرگس پر تشدد کے واقعے نے شوبز انڈسٹری پر بھی ان کی دھاک بٹھا دی لیکن خود عابد باکسر قتل کرنے کو کیسا سمجھتے تھے؟ سینئر صحافی کے ہوشربا انکشاف جان کر ہر کوئی دنگ رہ گیا ہے۔

سینئر صحافی نے اپنے کالم میں بتایا کہ جب اداکارہ نرگس پر تشدد ہوا تو انہوں نے نرگس کا انٹرویو چھاپ دیا جس کے بعد عابد باکسر نے انہیں فون کر کے ناراضگی کا اظہار کیا۔ صحافی نے اپنے کالم میں لکھا ”اداکارہ نرگس ان دنوں فیصل ٹاﺅن میں رہائش پذیر تھی۔ باکسر نے نرگس پر تشدد اسی گھر میں کیا تھا۔ سہ پہر کے وقت نرگس کے ہاں پہنچا تو وہ شدید زخمی تھی۔ مجھے یقین نہیں آ رہا تھا کہ ڈانسنگ کوئین کہلانے والی گلیمریس گرل کا یہ حال ہو گیا تھا۔

نرگس نے بتایاکہ باکسر چار سال سے میرے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کر رہا ہے۔ اس نے میرے اکلوتے بھائی کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ چھوٹے بھائی کی زندگی بچانے کی غرض سے میں نے اس کے ساتھ تعلقات استوار رکھے۔ یہ ساری باتیں اگلے روز شائع ہوئیں تو صبح سویرے عابد باکسر نے میرے موبائل پر فون کرتے ہوئے اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔

باکسر کو رنج تھاکہ میری خبر سے اس کی ”باکس آفس پوزیشن“ کو شدید نقصان پہنچا ہے لہٰذا اب میں اپنا بندوبست کر لوں۔ عابد باکسر سے میری صلح کا معاملہ بھی دلچسپ تھا۔ یہ این آر او میرے ایک مہربان اور ان کی فنکارہ بیوی نے کرایا تھا جہاں ڈنر کرتے ہوئے باکسر کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ ناسازی طبع سے چند ساعتیں قبل باکسر نے مجھ سے کہا تھا کہ ’بند ہ مارنا ا ن کے لئے ایسے ہی ہے جیسے پانی کا گلاس اٹھا کراِدھر سے ا±دھر رکھنا‘۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...