”فیصلہ تو ٹھیک ہے لیکن۔۔۔“ زینب کی والدہ نے سفاک درندے کو سزا ملنے کے بعد بڑا مطالبہ کر دیا، ایسی بات کہہ دی جو پوری قوم کا مطالبہ ہے

”فیصلہ تو ٹھیک ہے لیکن۔۔۔“ زینب کی والدہ نے سفاک درندے کو سزا ملنے کے بعد ...
”فیصلہ تو ٹھیک ہے لیکن۔۔۔“ زینب کی والدہ نے سفاک درندے کو سزا ملنے کے بعد بڑا مطالبہ کر دیا، ایسی بات کہہ دی جو پوری قوم کا مطالبہ ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معصوم زینب کی والدہ نے سفاک درندے عمران علی کو چار بار سزائے موت ملنے کے بعد سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔


انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کی والدہ نے کہا کہ عدالت کی جانب سے جو بھی سزا ملی ہے، بس ٹھیک ہے لیکن ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ اسے سرعام پھانسی دی جائے تاکہ وہ دوسروں کیلئے عبرت کا نشان بن سکے۔


واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ننھی زینب کو زیادتی اور قتل کرنے پر چار بار سزائے موت دینے، 25 سال قید کی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔