اوورسیز میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو آخری مراحل میں ہے

اوورسیز میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو آخری مراحل میں ہے
اوورسیز میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو آخری مراحل میں ہے

  


دبئی (طاہر منیر طاہر) اوورسیزپیپلز پارٹی کی تنظیم نو کاکام بڑی سرعت کے ساتھ جاری ہے اور یہ کام تقریباََآخری مراحل میں ہے۔اس سلسہ کو صاف شفاف بنانے کے لئے تین تین ممبران پر مشتمل کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں جو اچھے لوگوں کاچناﺅ کریں گی اور اُنہیں آگے لائیں گی ۔جنرل باڈی کی تنظیم نو کے بعد خواتین اور نوجوان کے ونگز بھی بنائے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار اوورسیز کوآرڈی نیشن کمیٹی ،جنرل سیکٹری پیپلز پارٹی وکونسلر اظہر اقبال بڑالوی نے اپنے اعزاز میں دیے گئے ایک عشائیہ میں کیا جس کا اہتماسردار جاوید یعقوب اور سید سجاد حسین شاہ نے کیا تھا جس میں غلام عباس بھٹی ،ارشاد نظامی ،نیازخان،رضوان عبداللہ،عرفان گوندل ،عابد بشارت ،فاروق بانیا ں ،کفیل احمد ،محمود احمد فراز ،خیام الحق ،میاں عطاءاللہ شاہ بخاری ،ملک منتظر ،شوکت شاہین ،محمد اسلم ،شفیق صدیقی،فاروق چیچی،ذوالفقار مغل،شیریں درانی ،میاں منیر ہانس اوردیگر لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقعے پر سردار جاوید یعقوب ،سید سجاد حسین شاہ اور میاںمنیر ہانس نے اپنے خطابات میں کہا کہ پیپلز پارٹی یو اے ای میں کوئی اختلافات نہیں ہے بلکہ ہم سب ایک ہیں اور ہم اتحاد نظم اور صنبط کے ساتھ پیپلز پارٹی کے فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں ۔پی پی پی یواے ای ایک اور متحد ہے اس میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے۔آپس میں اختلافات رائے ہو سکتی ہے جس کا سب کو حق حاصل ہے لیکن پارٹی میں کوئی دھڑے بندی اور اختلافات نہیں ہے۔

مہمان خصوصی اظہر اقبال بڑالوی نے کہا پاکستان کی دیگر تمام سیاسی پارٹیوں سے پیپلز پارٹی کا انداز منفرداور نرالا ہے۔ پیپلزپارٹی اپنے ہر کارکن کو عزت اور احترام دیتی ہے۔ شہیدمحترمہ بے نظیربھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو شہیدنے اپنے پارٹی کارکنوں کو صبر و تحمل کی تلقین کی تھی جس پر ہم آج بھی کاربند ہیں۔ اس موقع پر خواتین کارکنوں میں سے زاہدہ اعوان، نجمہ جیلانی، شہناز خانم، فردوس سحر، سیمی خان، منزہ جیلانی اور عزت اسلام موجود تھیں۔ تقریب کے دوران مہمان خصوصی کو سندھی اجرک پہنائی گئی جس پر اظہر اقبال نے عشائیہ تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : عرب دنیا


loading...