چھوٹے چھوٹے بچے بھی رائیونڈ میں نوازشریف کے گھر کے باہراحتجاج کرنے لگے

چھوٹے چھوٹے بچے بھی رائیونڈ میں نوازشریف کے گھر کے باہراحتجاج کرنے لگے
چھوٹے چھوٹے بچے بھی رائیونڈ میں نوازشریف کے گھر کے باہراحتجاج کرنے لگے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) رکاوٹیں ہٹنے کے بعد چھوٹے چھوٹے بچے بھی رائیونڈ میں نوازشریف کے گھر کے باہر احتجاج کرنے پہنچ گئے جن کی تصاویر بھی روزنامہ پاکستان کو موصول ہوگئی ہیں ۔

شریف کمپلیکس کے ساتھ بچوں نے متعلقہ پٹواری اور محکمہ مال کیخلاف احتجاج کیا اور ’ہمیں انصاف چاہیے‘ کی تحریروں پر مبنی پوسٹر اٹھا رکھے تھے ۔ مظاہرین بچوں کے علاوہ خواتین اور بزرگ شہری بھی شامل تھے۔

حلقہ رائیونڈ کے پٹواری، گرداور اور تحصیل دار کیخلاف احتجاج کرنیوالے مظاہرین کاکہناتھاکہ انہوں نے بندوبست کی آڑ میں دونمبر نقشے بنائے اور جمع بندیوں میں ردوبدل کیا، تمام ذمہ داران کو برطرف کیا جائے ۔

یادرہے کہ لاہور میں بیشتراعلیٰ حکام کے گھروں کے باہر بیریئرز لگے ہوئے تھے جس کی وجہ سے عام افراد کا آنا مشکل تھا لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بیریئرز ہٹادیئے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...