عمران کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ، رانا ثناءاللہ نے زینب کے والدین کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی بھی خوش ہو گئے

عمران کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ، رانا ثناءاللہ نے زینب کے والدین کو سب ...
عمران کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ، رانا ثناءاللہ نے زینب کے والدین کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی بھی خوش ہو گئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معصوم زینب کے قاتل کو 4 بار سزائے موت اور قید کی سزا ملنے کے بعد زینب کے والدین کی جانب سے سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ دہرایا جا رہا ہے جس پر وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ بھی میدان میں آ گئے ہیں اور قوم کو خوشخبری سنا دی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ مجرم عمران کو سزا میں قانون کے تقاضے پورے کئے گئے ہیں جبکہ اسے عبرت کا نشان بنانے کے فیصلے پر سب متفق ہیں۔ عمران کی سرعام پر پھانسی پر نظرثانی ہو سکتی ہے اور اس مطالبے پر غور کیا جا سکتا ہے تاہم سرعام پھانسی دینے کے فیصلے سے پہلے عدالتی رہنمائی درکار ہو گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /قصور /لاہور


loading...