ریحام خان مارکیٹ میں شاپنگ کرنے گئیں تو ایک شخص نے منہ سے دوپٹہ کھینچ لیا اور ۔۔۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے ساتھ خیبر پختونخواہ میں حیران کن واقعہ پیش آگیا

ریحام خان مارکیٹ میں شاپنگ کرنے گئیں تو ایک شخص نے منہ سے دوپٹہ کھینچ لیا اور ...
ریحام خان مارکیٹ میں شاپنگ کرنے گئیں تو ایک شخص نے منہ سے دوپٹہ کھینچ لیا اور ۔۔۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے ساتھ خیبر پختونخواہ میں حیران کن واقعہ پیش آگیا

  


سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان اپنے تند و تیز بیانات کے باعث خبروں کی شہ سرخیوں میں رہتی ہیں جبکہ مخالفین انہیں شدید تنقید کا بھی نشانہ بنا تے ہیں اور طرح طرح کے باتیں کرتے ہیں لیکن پھر بھی ریحام خان اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہوتی اور کھل کر سب کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں ۔

ریحام خان کئی بار خود پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے بات کر چکی ہیں اور سوشل میڈ یا پر تضحیک آمیز جملوں کا نشانہ بننے کے بعد انہوں نے کئی بار اس حوالے سے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔اب ایک شخص نے مارکیٹ میں ریحام خان کے ساتھ عجیب و غریب اور غیر اخلاقی حرکت کردی ۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر ریحام خان نے ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے چہرے کو دوپٹے سے چھپائے ہوئے ایک شاپنگ سنٹر میں موجود ہیں ۔انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں چھپ کر شاپنگ کر رہی تھی لیکن کامیاب نہ ہوسکی ۔ایک پٹھان بھائی نے حجاب اتار دیا اور کہا میں جانتا تھا تم ریحام خان ہو ۔اس پوسٹ پر لوگوں نے اپنے تاثرات کا بھی اظہار کیا ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...