مسلم لیگ ن کی قیادت خصوصی طیارے کے ذریعے ورکرز کنونشن سے خطاب کیلئے لودھراں پہنچ گئی

مسلم لیگ ن کی قیادت خصوصی طیارے کے ذریعے ورکرز کنونشن سے خطاب کیلئے لودھراں ...
مسلم لیگ ن کی قیادت خصوصی طیارے کے ذریعے ورکرز کنونشن سے خطاب کیلئے لودھراں پہنچ گئی

  


لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ شہبازشریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز ورکرز کنونشن سے خطاب کرنے کیلئے لودھراں پہنچ گئے،مسلم لیگ ن کی قیادت خصوصی طیارے کے ذریعے کے ذریعے لودھراں پہنچے جہاں ان کا پارٹی رہنماﺅں نے استقبال کیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے این اے 154 میں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو شکست دینے کے بعد ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا ہے جس کیلئے پنڈال میں ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں ہیں اور پنڈال کو پارٹی پرچموں اورپارٹی قیادت کے بینرز آویزاں کر دیئے ہیں،جلسے سے مسلم لیگ ن کی قیادت خطاب بھی کرے گی اور ضمنی انتخاب میں کامیابی پر ورکرز کا شکریہ ادا کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لودھراں


loading...