”میں نیچے گئی تو دیکھا کہ چور کرسی پر بیٹھ کر۔۔۔“ چوری کی غرض سے گھر میں گھسنے والے چور نے ایسا کام شروع کر دیا جو تاریخ میں کبھی کسی چور نے نہ کیا ہو گا، خاتون نیچے آئی تو دیکھ کر ہی اس کی چیخیں نکل گئیں اور پھر۔۔۔
لاس اینجلس (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا میں روزانہ بہت سی چوریاں ہوتی ہیں اور چور کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں۔ کچھ چور پکڑے بھی جاتے ہیں مگر کوئی چوری کی غرض سے کسی گھر میں گھسے اور پھر وہاں شرمناک کام کرنے کی وجہ سے پکڑا جائے، ایسا آپ نے کبھی نہیں سنا ہو گا۔
لاس اینجلس میں ایک شخص چوری کی غرض سے گھر میں ہی بنے سٹور میں گھسا تو اپنا کام مکمل کرنے سے پہلے اسے ایک کمپیوٹر نظر آگیا جس کے باعث اس پر ’شیطانیت‘ سوار ہو گئی اور وہ چوری چھوڑ کر فحش فلمیں دیکھنے اور خودلذتی میں مصروف ہو گیا۔ یہی نہیں بلکہ مذکورہ چور نے کچھ وقت نکال کر اپنا موبائل بھی چارج کیا۔
لیزا اور سٹیو میرزی نے ’ایلن ایسٹراڈا‘ نامی اس چور کو شام کے وقت اپنے اپارٹمنٹ کے باہر دیکھا تاہم وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ ان کے گھر میں گھس کر چوری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ لیزا نے بتایا کہ وہ چائے بنانے کیلئے نیچے آئی تو یہ دیکھ کر اس کی چیخیں نکل گئیں کہ ایک چور کمپیوٹر پر فحش فلم دیکھ رہا تھا اور خود لذتی کے عمل میں مصروف تھا۔
لیزا کی چیخیں سن کر اس کے شوہر سٹیو اور بیٹا نیچے آ گئے۔ ایلن ایسٹراڈا نے بھاگنے کی کوشش کی اور دروازے کی جانب بھاگا لیکن وہ بند تھا جس کے بعد وہ دوسرے دروازے کی جانب بھاگا لیکن لیزا کے بیٹے ’جیووانی‘ نے اسے پکڑ کر زمین پر پٹخ دیا اور پھر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
پولیس کے مطابق چور نے سٹور سے نقدی اور کریڈٹ کارڈز چرائے تھے جس کے بعد وہ اپارٹمنٹ میں ادھر ادھر گھومتا رہا اور پھر کمپیوٹر پر فحش فلمیں دیکھنے کیلئے بیٹھ گیا۔